پاکستانی خبریں

خواجہ آصف نے حکومت کو قانون سازی سے متعلق ایسا مشورہ دیدیا کہ مسلم لیگیوں پر سکتہ طاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے پارلیمانی معاملات سے متعلق حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 سابق وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی کے ممبراسمبلی کے ریمارکس کی وجہ سے پارلیمانی معاملہ درست نہیں چل سکتا، حکومت کے لوگ دانشمندی سے کام لیتے تو معاملہ پہلے دن حل ہوجاتا۔

خواجہ محمدآصف کا کہنا تھا کہ قانون سازی متفقہ کرانی ہوتو اپوزیشن کو آن بورڈ لیاجاتاہے، پنڈی کے ممبراسمبلی کے ریمارکس کی وجہ سے پارلیمانی معاملہ درست نہیں چل سکتا،قانون کا مسودہ کیا ہوتاہے؟ جواب مسودہ سامنے آنے پر ملیں گے، حکومت کے لوگ دانشمندی سے کام لیتے تو معاملہ پہلے دن حل ہوجاتا۔

مزید پڑھئے: عمران خان نے کس کو وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا؟ بڑ ی خبر نے سیاسی حلقوں میں تہلکہ مچا دیا

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اٹارنی جنرل انو ر منصور کی معاونت کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ اب حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے فروغ نسیم جمعہ کو عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔

 

Related Articles

Back to top button