پاکستانی خبریں

عمران خان نے کس کو وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا؟ بڑ ی خبر نے سیاسی حلقوں میں تہلکہ مچا دیا

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اٹارنی جنرل انو ر منصور کی معاونت کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ اب حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے فروغ نسیم جمعہ کو عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔

وفاقی سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔بیرسٹر فروغ نسیم جمعہ کو وفاقی وزیر قانون کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پرنوٹس لئے جانے پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اٹارنی جنرل انو ر منصور کی معاونت کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

اس موقع پر فروغ نسیم نے کہاتھا کہ وزیر اعظم نے مجھ سے کہاہے کہ کیس کے ختم ہونے کے بعد کابینہ میں واپس آجانا اور یہ تمہارا مجھ پر احسان ہوگا۔

 

 

Related Articles

Back to top button