پاکستانی خبریں

عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا، لیگی رہنما کے لیے بری خبر آگئی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے نظرثانی کی درخواست دائرکی گئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی اور عدالت عظمیٰ کا گزشتہ فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی نااہلی سے متعلق نظر ثانی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی توہین عدالت کیس میں نااہلی سے متعلق نظر ثانی درخواست کی سماعت پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی اور عدالت عظمیٰ کا گزشتہ فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

اس سے قبل بھی طلال چوہدری کی جانب سے نظرثانی کی درخواست دائرکی گئی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لیے مقررکی جائے تاہم سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی توہین عدالت کیس میں انٹرا کورٹ اپیل بھی مسترد کردی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2018 میں طلال چوہدری کو آرٹیکل 63 (1) جی کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ قانون کے مطابق وی 5 سال کے لیے نااہل قرار پائے تھے۔ طلال چودہری نے توہین عدالت کیس میں نااہلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Related Articles

Back to top button