پاکستانی خبریں

مسلم لیگ ن کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، ایک اور جھٹکے نے لیگی قائدین کو ہلا کر رکھ دیا، بڑی خبرآگئی

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم کے سسٹین ایبل گول اچیومنٹ گول میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی ہے۔

مسلم لیگ ن کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ، سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایک اور میگا پراجیکٹ کا آڈٹ شروع کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے ریکارڈ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب سے نواز شریف کے 6 ارب 25 کروڑ 91 لاکھ روپے کے منصوبوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے ، وفاقی حکومت کی ہدایت پر لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا اور ملتان کے ڈویژنل کمشنرز کو مراسلے ارسال کئے گئے جس میں کہا گیا کہ ڈویژنل کمشنرز سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے 10 اکتوبر 2016 کو شروع کئے گئے منصوبے کی تفصیلات فراہم کریں۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم کے سسٹین ایبل گول اچیومنٹ گول میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی ہے ، حکومت نے 3 کروڑ سے زائد رقم کی 12 سکیموں کی تمام مالی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد ، لاہور ، ملتان ، خانیوال اور سرگودھا میں گیس ، بجلی اور میونسپل کی اسکیموں میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button