پاکستانی خبریں

جسٹس منصور علی شاہ نے اہم نکتہ اٹھا دیا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں خاموشی طاری ہوگئی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے اہم نکتہ اٹھا دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے یہ بات واضح ہے،ابہام نہیں کہ وزیراعظم کسی کو بھی آرمی چیف مقرر کرسکتے ہیں، آپ یہ بتائیں ریٹائرڈ آرمی چیف کو دوبارہ لگایاجاسکتا ہے یا نہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی، چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ہے، اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان دلائل دے رہے تھے۔

دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے اہم نکتہ اٹھادیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے یہ بات واضح ہے،ابہام نہیں کہ وزیراعظم کسی کوبھی آرمی چیف مقرر کرسکتے ہیں، آپ یہ بتائیں ریٹائرڈ آرمی چیف کو دوبارہ لگایاجاسکتا ہے یا نہیں۔اس سوال کا واضح جواب آئے تو مسئلہ حل ہوگا۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت میں دوبارہ آدھے گھنٹے کا وقفہ ہوگیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Related Articles

Back to top button