پاکستانی خبریں

وزیراعظم سے سعودی شہزادے کی ملاقات کن اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سے سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر قومی تحفظ و خوراک خسرو بختیار اور خارجہ سیکرٹری سہیل محمود بھی موجود تھے۔

 

Related Articles

Back to top button