پاکستانی خبریں

خیبرپختونخواہ اسمبلی: سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب، پولنگ جاری

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے جاری پولنگ میں تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ اور اپوزیشن کے فرزند علی خان آمنے سامنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی جبکہ 145 اراکین صوبائی اسمبلی خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

نشست پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹرخانزادہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ خانزادہ خان نے پیپلزپارٹی چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ مستعفی ہونے والے سینیٹر خانزادہ خان کے فرزند ہیں۔

الیکشن کے قواعد وضوابط کے مطابق سینیٹ کی اس نشست پر منتخب رکن 2021 تک مسند نشین رہے گا کیونکہ اس نشست پر 2015 میں انتخابات ہوئے تھے۔

صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے 96، متحدہ مجلس عمل کے 18 اور عوامی نیشنل پارٹی کے 12 ممبران ہیں اسی طرح مسلم لیگ ن کے 6، پیپلزپارٹی کے 5، آزاد 6، بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 اور مسلم لیگ ق کا ایک ممبر ہے۔

Related Articles

Back to top button