پاکستانی خبریں
ہنزہ ویلی میں محترم جناب چیف جسٹس آف پاکستان کا ایک نیا روپ
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گلگت بلتستان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ ان کا پاکستان کے ان خوبصورت علاقوں کا دورہ پانچ روز پر محیط ہے۔جس میں وہ اپنی مخصوص عادت یعنی لوگوں کے ساتھ گھل مل جانے سے وہاں کے لوگوں میں بھی خاصے مقبول ہوگئے ہیں ۔یاد رہے کہ لوگوں میں گھل مل جانا تو ان کی پرانی عادت ہے مگر یہاں وہ ایک نئے روپ میں لوگوں کے بیچ خوب لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے۔جب بابا رحمت کا وہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر روایتی رقص کرنا۔چیف جسٹس آف پاکستان کی اس وڈیو نے سوشل میڈیا پر خاصی دھوم مچائی ہوئی ہے ۔