پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات، خصوصی ہدایات جاری

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے دو دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔ گزشتہ روز ملاقات میں وزیراعظم نے کل انتظامی اصلاحات پر اہم فیصلوں کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم سے ملاقات سے قبل وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی مسترد سیاستدانوں کی کانفرنس ہے۔ سیاسی بےروزگار یاد رکھیں پذیرائی عوامی خدمت سے ملتی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن جماعتوں کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔

 

Related Articles

Back to top button