پاکستانی خبریں

سندھ حکومت نے کردیا اہم مطالبہ، ناروے حکومت کو اب پڑگئے کھانے کے لالے

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ناروے کی حکومت نے قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی تو اس ملک کا تجارتی بائیکاٹ کیا جائے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی منقطع کیے جائیں۔

کراچی کی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں محفل میلاد النبیﷺ کی منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نےکہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ذہنی مریضوں کی جانب سے اس طرح کی اشتعال انگیزیاں ناقابل برداشت ہیں، تمام اسلامی ملکوں کو حکومتی سطح پر اس کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی مزاحمت کرنے والے مسلم نوجوان کی جرات و ہمت کو سراہتے ہوئے اسے شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں۔ مولانا تنویر الحق تھانوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرمﷺ کو اللہ تعالیٰ نے ایک جاہل معاشرے میں مبعوث فرمایا، جس سے آج کے دور میں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں اپنی عملی صلاحیتوں کا اظہار ایسے علاقوں میں جاکر کرنا چاہیے، جہاں ان کی ضرورت سب سے زیادہ ہو۔

 

Related Articles

Back to top button