پاکستانی خبریں

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کی پاکستان آمد پرکس عظیم شخصیت نے استقبال کیا؟ جان کرحیران

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی۔

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما 6 رکنی وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ وزارت خارجہ اور ہالینڈ سفارت خانے کے حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملکہ میکسیما کا استقبال کیا۔

ہالینڈ کی ملکہ دورے کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کے علاوہ سرکاری اور نجی شعبوں کے شراکت داروں سے بھی بات چیت کریں گی۔

ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کی خصوصی ترجمان برائے مالیاتی ترقی کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں ملکہ کے دورے کا مقصد پاکستان کے لیے مالیاتی ترقی، قرضوں کی فراہمی اور اس سے متعلق دیگر منصوبوں پر بات چیت اور مزید آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی نے بیرونِ ملک جانے کے بارے میں ایسی کیا بات کہہ دی کہ سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی؟

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں کوئی بھی احتسابی عمل سے نہیں گزرنا چاہتا اور سب کی بیرون ملک جانے کی خواہشات ہیں۔ 

 

Related Articles

Back to top button