پاکستانی خبریں

چوہدری نثار کا سیاسی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بڑا فیصلہ۔۔۔قیاس آرائیاں ختم

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن سے خائف ہے، جان بوجھ کر ایسا نظام متعارف کرایا گیا جس پر عمل درآمد ہی نہ ہوسکے،الیکشن ہوتے دکھای نہیں دے رہے، ہمارے ساتھ اب کھڑپینچ نہیں ہونگے بلکہ لوکل سطح پر نئی لیڈر شپ لائی جائے گی۔

گروپ کے افراد مایوس نہ ہوں، پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازو قت ہے، جب بھی کوئی فیصلہ کیا دوستوں سے مشاورت کے بعد ہوگا،حلقہ میں میری خدمت کے نشان گلی کوچے میں موجود ہیں۔

اِن خیالات کا اظہار اُنھوں نےٹیکسلا کے دورہ کے موقع پر ملک سعید نواز کے ڈیرہ لوسرشرفو واہ کینٹ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس دوران چوہدری نثار نے الگ کمرے میں میڈیا سے بھی گفتگو کرنی تھی جس کے لئے مقامی نمائندوں کو بٹھایا گیا مگر چوہدری نثار نے خلافِ توقع میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا اور بغیر میڈیا ٹاک کئے روانہ ہوگئے،میڈیا کے نمائندوں نے اس رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا اور محفل سے اٹھ کر چلے گئے۔

Related Articles

Back to top button