پاکستانی خبریں

نوشہرہ میں 4 بچوں نے ایسا کیا کھایا کہ انکی جان چلی گئی، اہم انکشاف نے علاقے میں ہلچل مچا دی

نوشہرہ میں زہریلے پودے کی مٹر نما پھلیاں کھانے سے 4 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جیو نیوز کے مطابق تحصیل جہانگیرہ کے علاقے نواں کلے میں گزشتہ روز 6 بچوں نے قبرستان کے قریب لگے پودوں سے مٹر نما پھلیاں توڑ کر کھا لی تھیں جس سے تین بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ ایک بچی دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہوئی۔

مذکورہ بچوں میں شامل عمران اور ابوذر تشویشناک حالت میں پشاور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مٹر نما پھلیاں کھانے کے حوالے سے قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر محمد شعیب کا کہنا ہے کہ یہ پودا انتہائی زہریلا ہے جس کے کھانے سے 80 فیصد واقعات میں اموات ہو جاتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button