پاکستانی خبریں

نواز شریف اس وقت کس حال میں ہیں ، ان کا مرض کس اسٹیج پر ہے ؟ تفصیلات آ گئیں

سابق وزیراعظم نواز شریف پچھلے 5 روز سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہیں۔

آج سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن کے یونیورسٹی اسپتال میں دل کے ڈاکٹر لارنس نے طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ بھی کیے۔ نواز شریف، بھائی شہباز شریف اور بیٹے حسین نواز کے ہمراہ لندن کے یونیورسٹی اسپتال پہنچے ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹر لارنس نے نوازشریف کا معائنہ کیا اور ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، اگلے ہفتے پی ای ٹی اسکین ہوگا۔

انہوں نے قوم سے نوازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان نے گری ہوئی باتیں کی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی نواز شریف کی صحت پر تنقید کے بارے میں شہباز شریف کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان نیازی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، دیار غیر میں سیاسی بات کرنا مناسب نہیں لگتا۔ یاد رہے کہ پچھلے درنوں جب عمران خان نے نواز شریف کو جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے دیکھا تو پھر ڈاکٹرز کی رپورٹ یاد آ گئی ۔

رپورٹ کے مطابق مریض کو دل کا بھی مسئلہ ہے، کڈنی بھی خراب ہے، شوگر بھی بڑھی ہوئی ہے، مریض کو باہر جانے کی اجازت نہ دی تو وہ کسی بھی وقت جان جا سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ سوچ رہا ہوں جہاز دیکھ کر مریض ٹھیک ہوا یا لندن کی ہوا لگتے ہی مریض ٹھیک ہو گیا، ابھی تک پتہ نہیں لیکن اس کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا یہ کہنا تھا کہ میں پھر سے رپورٹ دیکھ رہا تھا کہ ہارٹ ٹھیک نہیں، شوگر ٹھیک نہیں اور پلیٹیلیٹس بھی کم ہیں لیکن سیڑھیاں چڑھتے دیکھا تو کہا کہ اللہ تیری شان ہے۔

Related Articles

Back to top button