پاکستانی خبریں

مولانا صاحب کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ عروج پر، حکومت نے نئے چیلنج کیلئے کمر کسَ لی۔۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

جے یو آئی(ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کے سبھی رہنماﺅں سے رابطے کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے 26نومبر کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سمیت اپوزیشن کے سبھی رہنماﺅں سے رابطے کئے ہیں اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مولانافضل الرحمان نے 26 نومبر کو اپوزیشن کی اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیاہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز رہبرکمیٹی نے دی تھی۔ اپوزیشن کی اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ کیا اہم معاملات طے پاگئے جانیے اس خبر میں

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی اور رہبر کمیٹی کو مزید فعال کرنے پر اتفاق کیا۔

 

Related Articles

Back to top button