پاکستانی خبریں

فارن فنڈنگ کیس کی اصل وجہ کیا ہے اور اسکے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟ بڑی خبر نے سب کو سوچ میں ڈال دیا

معاملہ پارٹی پر پابندی لگانے کا نہیں ہے بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کاہے، سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کودستاویزات جمع کرانے کیلئے احکامات دیئے ہیں۔

تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ میرا مقصد ہے کہ تحریک انصاف میں جو لوگ غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں ، ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ معاملہ پارٹی پر پابندی لگانے کا نہیں ہے بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کاہے ، سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کودستاویزات جمع کرانے کیلئے 16احکامات دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے دن سے یہ کہہ رہاہوں کہ میرے کیس کا مقصد یہ نہیں کہ تحریک انصاف کوکالعدم قرار دیاجائے ، میں تحریک انصاف کو بنانیوالوں میں شامل رہاہوں ، اگر تحریک انصاف میں فارن فنڈنگ ہوئی ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے کیونکہ عمران خان نے مجھے خود کہا تھا کہ اگر میں غلط کام کروں تومیرے سامنے کھڑے ہوجانا تو میں کھڑا ہوگیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ہے کہ تحریک انصاف میں جو لوگ غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں ، ان کے خلاف کارروائی جائے ، اس طرح ہی تحریک انصاف ایک ادارہ بنے گی اور تبدیلی کی جماعت بن سکے گی ۔

Related Articles

Back to top button