پاکستانی خبریں

عجیب واقعہ رونما، دن کے 2 بجے تک زرداری صاحب سو رہے تھے۔۔۔ جیل حکام میں تشویش کی لہر دوڑ پڑی

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ان دنوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کو جیل سے منتقل کرنے کے پیچھے ایک واقعہ کارفرما ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ سابق صدر دن کے دو بجے تک سو رہے تھے جس پر جیل حکام کو تشویش ہوئی۔ حکام نے آصف علی زرداری کا چیک اپ کیا تو وہ گلوکوز کم ہونے کے سبب ہائیپو گلائیسیمیا میں چلے گئے تھے۔

جیل حکام نے آصف زرداری کو گلوکوز لگایا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خیال رہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے سے منع کردیا تھا۔ ادھر سابق صدر نے اپنی ضمانت کی اپیلیں واپس لے لی ہیں تاہم انہیں علاج کے غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے نقل و حرکت کرنے سے منع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی درخواست کے باوجود آصف علی زرداری کو ذاتی معالج رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کی کمر اور گردن میں بھی درد برقرار ہے جس کے لیے ان کی خصوصی فزیوتھراپی جاری ہے۔ سابق صدر کی پارٹی نے احتساب عدالت کو درخواست دی تھی کہ انہیں کراچی منتقل کیا جائے لیکن اسے بھی مسترد کردیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے مطابق سابق صدر طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے نہیں مان رہے تاہم آصف علی زرداری کو راضی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button