پاکستانی خبریں

اثاثہ جات ریفرنس: خورشید شاہ کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سکھر کی احتساب عدالت میں پی پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس سے متعلق سماعت آج ہوگی۔ خورشید شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ خورشید شاہ نیب سے تعاون نہیں کر رہے ہیں، نیب ان سے مزید تحقیقات کرنا چاہتا ہے، مزید 15 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، جو ریمانڈ اب تک ملا تھا اس میں آدھا وقت تو اسپتال میں گزر گیا، تاہم عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

خورشید شاہ کو نیب 58 دن تک پہلے ہی ریمانڈ پر رکھ چکی ہے، تاہم نیب خورشید شاہ کے خلاف اب تک کوئی ٹھوس ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکی۔

یاد رہے کہ 31 جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سید خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد 18 ستمبر کو نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button