پاکستانی خبریں

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا 27 نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی…

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا 27 نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔

مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے نئے تعینات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ملاقات کی۔

جس میں وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کی مبارکباد پیش کی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button