پاکستانی خبریں

غیرملکی فنڈنگ کیس، وزیر اعظم کا پارٹی رہنماؤں اہم مشورہ

وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی طرف سے غیرملکی فنڈنگ کیس پر روزانہ سماعت کے فیصلے پر پارٹی رہنماؤں کو فکر مند نہ ہونے کی تلقین کردی۔

زرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس میں حکومتی ترجمانوں کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے ہی پارٹی فنڈز کا آڈٹ کرالیا اور اس کا ثبوت عدالتوں اور متعلقہ فورمز میں پیش کردیا۔

بعدازاں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ عمران خان کا موقف تھا کہ ای سی پی کسی بھی معاملے کی سماعت کرسکتا ہے لیکن یہ حکومت کی درخواست ہے کہ الیکشن کمیشن تینوں بڑی جماعتوں پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقدمات کی ایک ساتھ سماعت کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے پارٹی فنڈز کی تحقیقات کے لیے ای سی پی میں درخواستیں دائر کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق پارٹی ممبران کو پریشانی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ پارٹی فنڈز کا آڈٹ ہوچکا ہے اور ان کی رپورٹس عدالتوں کے سامنے پیش کی جاچکی ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ’حکومت پارٹی کی قانونی ٹیم کے ساتھ اس معاملے پر بات اور اس کے بعد فیصلہ کرے گی کہ چیف جسٹس کے بیان کا جواب دینا ہے یا نہیں‘۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں ایک فوٹیج کے پس منظرمیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں بے نقاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’لوگ لندن میں نواز شریف کی سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں‘۔

واضح رہے نواز شریف کی لندن پہنچنے پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بظاہر ہشاہش بشاہش نظر آرہے ہیں، جس کے بعد صارفین کڑی تنقید کررہے ہیں کہ سابق وزیراعظم کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے، جنہوں نے ان کا لندن میں استقبال کیا، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے انھیں مجرم قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت کے حکم پر اور میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی۔

 

Related Articles

Back to top button