پاکستانی خبریں

اپوزیشن کی رھبرکمیٹی کے خدشات اور مطالبات

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر سننے کا مطالبہ کیا ہے۔

لیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کا کہنا تھا کہ پانچ سال ہو گئے تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔

اکرم درانی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو رہبر کمیٹی کی طرف سے یادداشت پیش کریں گے جس میں ان سے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ پر کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں تاخیر ملک قوم کے لیے نقصان دہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والوں نے عوام کے چندے کے ساتھ کھلواڑ کیا، پی ٹی آئی بےقصور ہے تو وہ کیوں درخواست دے رہی ہے کہ مقدمے کی کارروائی خفیہ رکھی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے مہینے چیف الیکشن کمشنر ریٹائر ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کوشش کر رہی ہےکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل ختم ہو جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی غیر مؤثر ہو جائے۔

رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری کا کہنا تھا پانچ سال سے مقدمہ زیر التوا ہے، پی ٹی آئی ہر موقع پر نئی درخواست دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف کا قتل ہے، پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات جلد از جلد کی جائے کیونکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف تلاشی دے۔
ان کا کہنا تھا امید ہے چیف الیکشن کمشنر اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے فیصلہ کریں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا وزیراعظم جہاں جاتے ہیں کہتے ہیں ہمارے ملک میں بہت کرپشن ہو رہی ہے، فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد پتا چلے گا کہ کرپٹ کون ہے۔

 

Related Articles

Back to top button