پاکستانی خبریں

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی فیصلے پر پڑوسی ملک چین بھی میدان میں آگئے

چین نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا، چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن نے کہا لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند اور ضرورت تھا۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈی جی انفارمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہورہائی کورٹ فیصلے پر کہا کہ نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کا عدالتی فیصلہ خوش آئندہے، لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ ضرورت تھا۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔

خیال رہے نواز شریف کل علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے، نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس کل پہنچے گی، شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان ان کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button