پاکستانی خبریں

چیئرمین نیب اپنی ہی ادارے کی پالیسی کے برعکس بات کر رہے ہیں، عثمان ڈار بھی میدان میں آگئے

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارنے کہا کہ چیئرمین نیب نے جو ماضی میں بھی بیان دیا تھا سیاسی تھا یہ کہنا کہ ماضی کی حکومتوں کا احتساب کر لیتے ہیں ان کو چھوڑ دیتے ہیں ایسی اسٹیٹمنٹ نہیں آنی چاہیے تھی آج بھی وہ جو بات کر رہے ہیں اپنی ہی ادارے کی پالیسی کے برعکس بات کر رہے…

واضح رہے  اسلام آباد میں افسران کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا تھا  کہ یکطرفہ احتساب کا تاثر دور کردیں گے، دوسرے محاذ کی طرف جارہے ہیں۔

بی آر ٹی پشاور پر سپریم کو رٹ کا حکم امتناع خارج کرانے کی کوشش کر رہے ہیں،2017 کے بعد بڑا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

چیئر مین نیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن کرنے والوں کوحساب دینا ہوگا، ڈیل ہو گی نہ ڈھیل، کسی کو این آراو نہیں ملے گا، بڑے لوگ زکام کے لیے بھی لندن چلے جاتے ہیں، یہاں جو غریب ہیں کیا وہ انسان نہیں؟ ملک 100ارب ڈالر زکا مقروض ہو چکا، کیا حساب مانگنا جرم ہے؟ مجھ پرالزام تراشیوں کا فائدہ نہیں، کروڑوں کا بجٹ ہوتے ہوئے بچہ دوا نہ ملنے سے دم توڑ جاتا ہے بات کریں تو صوبے کا کارڈ استعمال کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button