پاکستانی خبریں

لندن میں چیک اپ کے بعد نواز شریف کا اگلا پڑاو کہاں ہو گا؟ اندر کی خبر جانیے

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے فلیٹ میں نواز شریف کیلئے طبی سہولتوں سے آراستہ ایک کمرہ مخصوص کیا گیا ہے جس میں ضروری طبی آلات نصب کرنے کا عمل گزشتہ ہفتے سے جاری تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کی نجی کلینک میں پلیٹیلیٹس کے ماہرین نواز شریف کا معائنہ کریں گے، نواز شریف کے علاج کیلئے امریکا میں طبی ماہرین سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے، لندن میں طبیعت بہتر نہ ہونے پر نواز شریف کو فوری طور پر امریکا منتقل کیا جائے گا۔

ادھر گلف نیوز کے مطابق رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کاکہناتھاکہ ” لندن میں تفصیلی چیک اپ کے بعد نوازشریف بوسٹن جائیں گے ، اپنے سفر کے دوران وہ دو گھنٹوں کے لیے دوحہ میں قیام کریں گے”۔اس موقع پر لیگی رہنما احسن اقبال کاکہناتھاکہ اللہ کا شکر ہے کہ وہ طبی معائنے کے لیے جارہے ہیں ، جس کی انہیں اشد ضرورت تھی۔

Related Articles

Back to top button