پاکستانی خبریں

نواز شریف آجکل اعتزازاحسن کے نشانے پر، ایسا بیان دیدیا کہ نواز لیگ میں تھرتھلی مچ گئی۔۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ وہ نہیں مانتے نواز شریف بہادر آدمی ہیں۔ کیونکہ وہ سن دوہزار میں بھی یہاں سے چلے گئے تھے اوراب دکھ اس بات کا ہے کہ وہ مریم نوازکو یہاں پر چھوڑ کر جارہے ہیں۔ میاں صاحب کے بیٹے اور سمدھی پہلے سے ہی مفرور ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ آصف زرداری نے ضمانت کی درخواست دائر کرنے سے بھی روک دیا۔ آصف علی زرداری کا مقدمہ سندھ ہائیکورٹ میں چلنا چاہئے۔ اعتزاز احسن نے کہا میرے جعلی ٹویٹس اور واٹس ایپ بنا کرپیغام بھیجے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے بھی کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق شیری رحمان نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جا رہی؟

انہوں نے کہا کہ حکومت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، حکومت جان بوجھ کر آصف علی زرداری کو تکلیف دے رہی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button