پاکستانی خبریں

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا رومانیہ کا سرکاری دورہ، رومانین نیوی نے پرتپاک استقبال کیا

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا ہے، نیول چیف نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کہتے ہیں نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رومانین نیوی نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ امیرالبحر کو چاک و چوبند دستے نے روایتی انداز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ امیرالبحر کو ڈیمن شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Related Articles

Back to top button