پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ: نیب کی2 اور نوازشریف کی ایک اپیل پر سماعت 25نومبر کو ہوگی

اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں سماعت کےلئے مقرر کردی گئیں، نیب کی دو اور نوازشریف کی ایک اپیل پر سماعت پچیس نومبر کو ہوگی۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں نواز شریف اور نیب کی اپیلیں پچیس نومبر کو سنی جائیں گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کےلئے درخواست دائر پر سماعت کرے گا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے، نیب کی اپیل نمبر دو بھی پچیس نومبر کو سماعت کےلئے مقرر ہے۔ نیب نے نوازشریف کی سزا سات سال سے بڑھاکر چودہ سال کرنے کی اپیل کی ہے، نیب کی ایک اور اپیل نمبر تین دو ہزار انیس بھی پچیس نومبر کو سماعت کےلئے مقرر ہے، فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کےخلاف درخواست دائر ہے۔

Related Articles

Back to top button