پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمن نے دھرنے سے متعلق ایسا کیا اہم اعلان کردیا، عوام کو بےصبری سے انتظار تھا۔۔۔ اہم خبر نے سنادی نوید

جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، پُرامن طریقے سے اس حکومت کو رخصت کرنا چاہتے ہیں، حکومت کی چولہیں جڑ سے ہل چکی ہیں، بس ایک اور جھٹکا دینگے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دن میں بین الصوبائی رابطہ سڑکیں بندہوں گی،ہم پاکستان میں لیبیا، افغانستان، اور عراق جیسی صورت حال بنانا نہیں چاہتے،24 گھنٹے کے اندر پورا پاکستان بند ہو چکا ہے،ڈی آئی خان، افعانستان سے آنے والے راستے بند ہیں، شہراہ قراقرم، آسلام آباد بھی بند ہے، ثابت ہوا کہ ہم پورا پاکستان بند کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،عوام کی سہولت کے لیے رات کو دھرنا نہ دیا جائے۔

نوشہرہ جہانگیرہ جی ٹی روڈ پر آزادی پلان بی کے تحت دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دن بہ دن مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے لیکن موجودہ حکومت کے وزراء مہنگائی سے بے خبر ہیں، چار سو روپے پر ٹماٹر فروخت ہورے ہے لیکن پی ٹی آئی کے وزیر کے مطابق ٹماٹر 17 روپے کلو مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلان بی کے تحت احتجاج اور دھرنا صبح سے شام تک رکھا جائے،جہاں بھی احتجاج ہورہا ہے اس کو رات کے وقت ختم کیا جائے،ہم قبائلی لوگ ہیں،ہم نے اپنی طاقت کراچی سے چترال تک دیکھا دی ہے،ہم نے عوام کی طاقت سےحکومتی پتھر کو ہٹانا ہے،راستے سے پتھر ہٹانے کے لیے مشقت اٹھانے میں مشکلات تو ہونگی لیکن اس پتھر کو عوام کی طاقت سے ہٹائیں گے،اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور ہمارے موقف میں وہ ہمارے ساتھ ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ باضمیر پاکستانیوں کا پر امن احتجاج ہے جو کہ ایک ایسی حکومت کے خلاف ہے جو ووٹ کے زریعہ نہیں بلکہ مسلط کی گئی ہے، ہمارا موقف اصولی ہے،پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اداروں کو آئین و قانون کے تحت فعال بنانے کی جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان کی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے اندھیروں میں مایوس ہوچکی ہے، آزادی مارچ امید کی ایک کرن ہے۔ جلد سلیکٹو حکومت سے ہم آزاد ہوجائیں گے۔

 

Related Articles

Back to top button