پاکستانی خبریں

ن لیگ کی جانب سے عدالت میں جو درخواست کی گئی، کیا یہ پارٹی کا فیصلہ ہے یا صرف نواز شریف کا؟ بڑی خبر نے سب کو چونکا دیا

 حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے اور وہ فیصلہ لے سکتی ہے ۔

ن لیگ کی جانب سے عدالت میں جو درخواست کی گئی ہے ،یہ خاص طور پر نواز شریف کا فیصلہ ہے ، ن لیگ کا فیصلہ نہیں ہے لیکن حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے اور وہ فیصلہ لے سکتی ہے ۔

سلمان غنی نے کہا ہے کہ پہلے حکومت کی تعریف کی جارہی تھی کہ عمران خان نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ نواز شریف کوہر ممکن طبی سہولتیں دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان کا قد بڑا تھا جب ان کی جانب سے کہا گیا کہ انسانی ہمدردی کی بناءپر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے لیکن بعد میں جو صورتحال پیدا ہوئی جس کا ذمہ دار حکومت اور ن لیگ دونوں کو ٹھہرایاجا سکتاہے ۔

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ حکومت میں ایک خاص مائنڈ سیٹ تھا جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے ، بڑے مناصب پر بیٹھ کر لوگوں کودل بھی بڑا کرناچاہئے ، اس وقت عمران خان کے اتحادی ان کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے اور نواز شریف کو ملک سے باہر جانے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے عدالت میں جو درخواست کی گئی ہے ،یہ خاص طور پر نواز شریف کا فیصلہ ہے ، ن لیگ کا فیصلہ بھی نہیں ہے لیکن حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے اور وہ فیصلہ لے سکتی ہے ۔

Related Articles

Back to top button