پاکستانی خبریں

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سماعت شروع ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد ملتوی کیوں ہوگئی؟ حقیقت آگئی سامنے

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور اس حوالے سے حکومتی شرائط ختم کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت شروع ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد ملتوی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست شروع ہونے پر وفاقی حکومت اور نیب دونوں نے اپنے جواب جمع کرادیئے جس پر عدالت نے کہا کہ حکومتی جواب کا جائزہ لینے کے بعد سماعت کو آگے بڑھایاجائے گا.عدالت نے ایک گھنٹے کیلئے سماعت ملتوی کردی۔

گزشتہ روزسابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف کا نام غیر مشروط طریقے سے ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت پاکستان کی جانب سے چار ہفتے کی پابندی اور ساڑھے سات ارب روپے کے اینڈیمنٹی بانڈز جمع کرانے کی شرط کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ درخواست میں بتایا گیاکہ ڈاکٹرز کی جانب نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا کہا گیاہے جو کہ بیرون ملک سے ہونے ہیں۔

شہبازشریف کی درخواست پر ہونے والی ابتدائی سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کیاتھا۔

 

Related Articles

Back to top button