پاکستانی خبریں

وفاقی کابینہ میں بہت جلد ہونے والی ہے ردوبدل، کونسے وزراء کی ہونے والی ہے چھٹی؟ اہم خبر نے تہلکہ مچادیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے معاملے پر ایک بار پھر غور شروع کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ردوبدل کا فیصلہ کچھ عرصے قبل کیا گیا تھا تاہم دھرنے اور سیاسی صورتحال کے باعث فیصلہ موخر کردیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کور کمیٹی میں مشاورت کی جائے گی، کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کچھ وزارتوں میں ناقص کارکردگی پر کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ میں ردوبدل کافیصلہ کچھ عرصے قبل کرلیا تھا تاہم اسلام آباد دھرنے اور سیاسی صورتحال کے باعث فیصلہ موخر کیا گیا تھا، کچھ نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرکے پرانے وزراء کو فارغ کیا جائے گا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا، دوران اجلاس نواز شریف کی صحت اور ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کا آئینی و قانونی طور پر جائزہ لیا جائے گا، کورکمیٹی فضل الرحمان مارچ کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کرے گی۔ جبکہ معاشی صورتحال، پارلیمانی امور اور مہنگائی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

 

Related Articles

Back to top button