پاکستانی خبریں

عالمی سطح پر پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، اقوام متحدہ کا بھی اب پاکستان کے بنا نہیں ہورہا گزارہ۔۔۔ اہم خبر آگئی

عالمی سطح پر پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز حاصل ہوا ہے۔ پاکستان کو اقوام متحدہ کے زیرانتظام بارہ ملکوں میں پاکستان عالمی ماحولیات کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے فنڈ کی سربراہی کرے گا۔ پاکستان کو عالمی ماحولیاتی فنڈ کی سربراہی مل گئی۔

پاکستانی اقوام متحدہ کے زیر انتظام بارہ رکنی بورڈ کا سربراہ ہوگا۔ مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا گرین کلائمٹ فنڈ کی سربراہی ملنا اعزاز کی بات ہے، پاکستان ماحولیات کے سب سے بڑے فنڈ کو چیئرکرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے پاکستان کو فنڈز کے حصول میں آسانی ہوگی، پاکستان دس ارب درخت لگانے کے منصوبے کیلئے بھی فنڈز حاصل کرسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے بھی پاکستان ایک سو چالیس ملین کے فنڈز لے چکا ہے۔اس بورڈ میں عالمی برادری فنڈ کیلئے ایک سو ارب ڈالرز مختص کرے گی۔

 

Related Articles

Back to top button