پاکستانی خبریں

اصل اپوزیشن لیڈر قرار دیے جانے پر مولانا فضل الرحمٰن کا کا دلچسپ تبصرہ

جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے انہیں اصل اپوزیشن لیڈر قرار دیے جانے پر انتہائی دلچسپ جواب دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر پرسن حامد میر نے مولانا فضل الرحمان سے سوال پوچھا ’ پرویز الہٰی صاحب نے آپ کے بارے میں کہا یہ ثابت ہوگیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اندر اور باہر اصل اپوزیشن لیڈر مولانا فضل الرحمان ہی ہیں، آپ اس پر کیا کہیں گے کہ پرویز الہٰی صاحب آپ کو کہہ رہے ہیں کہ اصل اپوزیشن لیڈر آپ ہیں، شہباز شریف صاحب نہیں ہیں؟

حامد میر کے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا’ یہ ان کے اپنے خیالات ہیں اور اس پر میں صرف مسکرا سکتا ہوں۔‘

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے پلان بی کے تحت صرف شاہراہیں ہی بند نہیں رکھیں گے بلکہ اس سے آگے بڑھیں گے اور تب تک نہیں رکیں گے جب تک اس ناجائز حکومت کا خاتمہ نہیں کریں گے، یقین ہے کہ اس ناجائز حکومت کی جڑیں کاٹ دی ہیں اور تنا گرانے کی دیر ہے، تحریک زیادہ لمبا عرصہ نہیں چلے گی بلکہ اسی سال کے بقیہ حصے میں اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے۔

Related Articles

Back to top button