پاکستانی خبریں

ایک خاتون نے اپنا سارا پیسہ دبئی سے پاکستان منتقل کردیا مگر کیوں؟ ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کو کانوں پریقین نہیں آئے گا

 ایک خاتون نے عمران خان کی حکومت آنے کے بعد اپنا سارا پیسہ پاکستان منتقل کردیا ہے۔

اینکر پرسن نادیہ مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی دبئی میں رہنے والی ایک خاتون دوست نے عمران خان کی حکومت آنے کے بعد اپنا سارا پیسہ پاکستان منتقل کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اینکر نادیہ مرزا نے کہا کہ کل سالوں بعد نجی ایئرلائن سے وابستہ ایک پرانی دوست دبئی سے آئی، بولی ’جب سے خان کی حکومت آئی ہے میں نے اپنا تمام پیسہ پاکستان کے بینک میں رکھ دیا ہے، خان کے وزیراعظم بننے سے ہمیں بیرون ملک عزت ملنے لگی ہے، جہاں جاتی ہوں لوگ کہتے ہیں ، ہم عمران خان سے پیار کرتے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button