پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان۔۔۔۔ پلان بی کیا ہے؟ جان لیں اس خبر میں

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو اگلے محاذ پر جانے کی ہدایت کی ہے۔

جے یو آئی (ف) کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کا آج 14 واں روز ہے اور شرکاء اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور نئے انتخابات سمیت دیگر مطالبات کر رکھے ہیں تاہم حکومت اور اپوزیشن میں وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

پشاور موڑ پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اگلے محاذ پر شاہرائیں بلاک کرنے والے کی جانب بڑھیں اور ان کا حصہ بنیں۔

انہوں نے شرکاء کو مزید کہا کہ وہ شہروں میں کسی راستے یا سڑک کو بلاک نہ کریں بلکہ شہروں سے باہر کی شاہرائیں پر جائیں۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مطابق آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں بڑھ شاہراوں کو بلاک کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button