پاکستانی خبریں

حکومت نے بڑا فیصلہ سنا دیا،، نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے ملکی سیاسی حالات میں ہلچل مچ گئی

حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ نوازشریف کو4ہفتوں کےلیےایک باربیرون ملک جانےکی مشروط اجازت دی

گزشتہ روز وزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جوبے نتیجہ رہا، طویل اجلاس کے بعد بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا تاہم اس بارے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا آج اجلاس ہونا تھا جو کئی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

بدھ کو کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت دوبارہ ہوا جس میں معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سیکریٹری داخلہ بھی شریک تھے۔

Related Articles

Back to top button