پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کو سنادی خوشخبری، اب پاکستانی ہر نوجوان ہوگا بااختیار۔۔۔ خبر نے پھیلادی خوشی کی لہر

حکومت نے نوجوانوں کو ایک نئی خوشخبری سنادی۔ انہیں بااختیاربنانے کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔

حکومت پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ایک اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرچکی ہے اور نوجوانوں کو خودمختار بنانے کیلئے یوتھ ایمپاورمنٹ کارڈ متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

وزیراعظم کے پروگرام اموربرائے نوجوانان سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پی ایم یوتھ پروگرام نادرا سے رابطے میں ہے اور اس جلد ہی بااختیار نوجوان کارڈز متعارف کرادیئے جائیں گے۔ ان کارڈز کی بدولت نوجوان مختلف قسم کی عوامی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ ان سہولیات میں ممکنہ طور پر سفری ٹکٹس، پاسپورٹ فیس، شناختی کارڈز پر رعائتی نرخ وغیرہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نادرا نوجوانوں کا مکمل ڈیٹا جمع کرکے یوتھ پروگرام سے شیئر کرے گی جس کے بعد کارڈز تیارکئے جائیں گے۔ان کارڈز کے بدلے نوجوانوں کو چار سے پانچ ہزار روپے ماہانہ خرچ دیا جائے گا۔

 

Related Articles

Back to top button