پاکستانی خبریں

آرمی چیف کی آسٹریلین ہائی کمشنر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس سے قبل 226 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے چیلنجز، مشرقی سرحد اور ایل او سی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی معاملات پر ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے۔

 

Related Articles

Back to top button