پاکستانی خبریں

ای سی ایل کا معاملہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا، وزیر اعظم عمران کا بابراعوان سے رابطہ۔۔۔ اندرونی کہانی آگئی

سابق وزیر اعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے ماہرقانون ڈاکٹر بابراعوان سے رابطہ کیا ہے، بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے26مارچ کے فیصلے پرعمل درآمد کرنے کا مشورہ دیدیا۔

ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ماہر قانون ڈاکٹر بابراعوان سے رابطہ کیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے26مارچ کے فیصلے پرعمل درآمد کرنے کا مشورہ دیدیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں نوازشریف کو پاکستان میں سہولیات سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھئے: ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے کے امکانات روشن، شہزاد اکبر نے ن لیگیوں کو اہم خبر سنادی

یاد رہےکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ذیلی کمیٹی کااجلاس آج ہورہا ہے جس میں نیب اور وکلا کو دس بجے تک دستاویزات جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔ شہزاد اکبر کے اس بیان سے بظاہر یہ لگتاہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کیاگیا ذیلی کمیٹی کا فیصلہ دس بجے سنایا جانا ممکن نہیں ہوگا۔

 

Related Articles

Back to top button