پاکستانی خبریں

کابینہ کی ذیلی کمیٹی بھی نیب کے رویے پر شدید برہم، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے کے امکانات روشن۔۔۔ خبر نے کیا سیاسی میدان کو گرم

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا ہے، ذیلی کمیٹی کا اجلاس ڈھائی بجے دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، نوازشریف کے علاج کے معاملے پرذیلی کمیٹی کسی نتیجے پرنہ پہنچ سکی، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پونے 3 گھنٹے بعد بے نتیجہ ختم ہوا ہے، ذیلی کمیٹی کا اجلاس ڈھائی بجے دوبارہ بلانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذیلی کمیٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نیب متعلقہ مجاز اتھارٹی سے بات کرکے واضح موقف دے، نیب نوازشریف کے معاملے پر واضح موقف پیش کرے۔

مزید پڑھئے: نواز شریف بہت جلد بیرون ملک کیلئے روانہ اور زرداری کی بھی روانگی کے دروازے کھل جائیں گئے۔۔۔ نامور شخصیت نے اندرونی کہانی بتادی

نامور صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اندازہ یہ ہے کچھ دیر میں نواز شریف کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اگر ایسا ہو تو یہی حسن سلوک زرداری صاحب کے ساتھ بھی ہو گا، کپتان کے مداح اس فیصلے سے ناخوش ہوں گے ، مگرملک کو قرار نصیب ہو گا اور شاید معاشی استحکام کا در بھی کھلے۔

 

Related Articles

Back to top button