پاکستانی خبریں

نواز شریف بہت جلد بیرون ملک کیلئے روانہ اور زرداری کی بھی روانگی کے دروازے کھل جائیں گئے۔۔۔ نامور شخصیت نے اندرونی کہانی بتادی

نامور صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بعد آصف زرداری کے ساتھ یہ حسن سلوک بھی کیا جائے گا۔

نامور صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اندازہ یہ ہے کچھ دیر میں نواز شریف کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اگر ایسا ہو تو یہی حسن سلوک زرداری صاحب کے ساتھ بھی ہو گا، کپتان کے مداح اس فیصلے سے ناخوش ہوں گے ، مگرملک کو قرار نصیب ہو گا اور شاید معاشی استحکام کا در بھی کھلے۔ 

واضح رہے کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ، اس کے علاوہ وزیر قانون کی سربراہی میں اجلاس آج ہوگا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے قانونی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

 

Related Articles

Back to top button