پاکستانی خبریں

نواز شریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کیلئے خود حکومتی اراکین میں اختلافات کی دراڑیں پڑنے لگیں، فواد چوہدری نے نیا انکشاف کردیا

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں ہیں، ن لیگ اپنے دود میں ایسا اسپتال نہیں بنا سکی جہاں نواز شریف کا علاج ہوسکتا ہو۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں ہیں، کابینہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی سمری کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہوگی۔

نواز شریف اتنے مصروف رہے کہ اپنے علاج کیلئے دوران اقتدار اسپتال نہیں بناسکے، ن لیگ اپنے دور میں ایسا اسپتال نہیں بنا سکی جہاں نواز شریف کا علاج ہوسکتا ہو، بہر حال دیکھتے ہیں پارٹی کیا فیصلہ کرے گی۔

Related Articles

Back to top button