پاکستانی خبریں

ڈاکٹررمیش سنگھ نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے وزیراعظم اور آرمی چیف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ڈاکٹررمیش سنگھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف نے سکھوں کے دل جیت لئے، پاکستان نے سکھ برادری پر بہت بڑا احسان کیا ہے، جس پر شکر گزار ہیں۔

کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر رمیش سنگھ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ سکھ برادری پر پاکستان نے بہت بڑا احسان کیا ہے، آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

ڈاکٹررمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف نے سکھوں کے دل جیت لئے، دونوں نے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔

انھوں نے کہا بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کررہا ہے تو یہ غلط ہے، بھارتی پنجاب کا میڈیا کرتارپور راہداری کو سراہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند ہونے چاہئیں، کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف سکھوں نے احتجاج کئے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے تاریخی جنم دن پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، پروقار تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، تاریخ میں پہلی بار سکھ زائرین نارووال میں اپنی مذہبی عبادت گاہ پر بغیر ویزے کے آسکیں گے۔

 

Related Articles

Back to top button