پاکستانی خبریں

کیا مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دے دی گئی؟ شیخ رشید نے اندرونی کہانی سے پردہ اٹھا دیا

نواز شریف کی رہائی میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، یہ انسانی زندگی کا مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف کی رہائی میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، یہ انسانی زندگی کا مسئلہ ہے، مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی

شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہائی میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، یہ انسانی زندگی کا مسئلہ ہے ، عمران خان نواز شریف کی صحت کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ کوئی دشمن بھی بیمار ہو ، اس کے لئے دعا کرنی چاہئے ، اللہ نواز شریف کوصحت دے اور خیریت سے واپس آئیں ، ابھی ان کی انسانی بنیادوں پر ضمانت ہوئی ہے ، کیس ختم نہیں ہوا ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو ایسی کوئی اجازت نہیں ملی ، ان کا کیس مختلف ہے اور ان کا پاسپورٹ بھی عدالت کے پاس ہے لیکن عمران خان نواز شریف کوجانے کی اجازت دے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی اور ان کوباہر جانے کی اجازت ملنے میں شہبازشریف کی کاوشوں کا بھی عمل دخل ہے ۔ شہبازشریف بہت سے لوگوں سے رابطے میں ہیں ، میرے جیسے شخص کے ساتھ بھی رابطے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنی سوچ کے سیاستدان ہیں جو راستہ بناتے ہیں ۔ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button