پاکستانی خبریں

 چودھری نثار نے عمران خان کے متعلق ایسی بڑی بات کہہ دی کہ ناراضگی اور فاصلے بڑھ گئے۔۔۔ جان لیں آپ بھی اس خبر میں

سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا غلط تھا تو یہ دھرنا بھی غلط ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے طویل سیاسی وابستگی رکھنے والے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ افسوسناک امر ہے لیکن سچائی یہی ہے کہ آج سیاست میں سچ سے زیادہ منافقت بکتی ہے۔

1985 سے رکن قومی اسملبی منتخب ہونے والے چودھری نثار علی خان نے استفسار کیا کہ کیا کوئی جھتہ آئے اور کہے کہ حکومت تبدیل کرو تو کیا ہو جانی چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کو تو جتھے اکٹھے کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بچپن کے ذاتی دوست چودھری نثارعلی خان نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ دھرنوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرنا غلط روایت ڈالے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ ایک جتھہ جائے گا تو دوسرا آجائے گا۔

ایک سوال پرطویل سیاسی تجربہ رکھنے والے سیاستدان چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ناکارہ اور ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب عمل نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہو تو اس میں یہ اہلیت ہے کہ وہ ان جتھوں کو روک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو شخص دھرنوں کو غلط کہہ رہا تھا وہ آج دھرنے کو ٹھیک کہہ رہا ہے۔

پی ایم ایل (ن) میں طویل عرصے سے ’خاموش‘ رہنے کا ریکارڈ قائم کرنے والے چودھری نثار علی خان نے واضح کیا کہ اگر دھرنا ایک دفعہ بیٹھ جائے تو اسے دوبارہ اٹھانا مشکل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک بہت سے سیکورٹی ایشوز میں گھرا ہوا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے باوجود تاحال اپنی نشست کا حلف نہ اٹھانے والے چودھری نثار علی خان نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ بھارتی سکھوں کو بنا پاسپورٹ کے پاکستان میں داخلے کی اجازت دینا کسی بھی صورت میں درست فیصلہ نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button