پاکستانی خبریں

مریم نواز کی رہائی مشکلات کا شکار، احتساب عدالت نے ایسی چیز کا مطالبہ کرلیا کہ مسلم لیگ نواز پریشانی میں مبتلا۔۔۔ اہم خبر آگئی

مریم نواز کی رہائی کی روبکار کے معاملہ پر احتساب عدالت نے لاہورہائیکورٹ میں جمع کرائی گی رقم کی رسید مانگ لی۔

احتساب عدالت میں مریم نواز کے عدالتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے، سیف الملوک کھوکھر اور ملک فیصل کی جانب سے مچلکے جمع کروائے گئے، مریم نواز کے مچلکوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا اور احتساب عدالت نے لاہورہائیکورٹ میں جمع کرائی گی رقم کی رسید مانگ لی۔

جج امجد نذیر چودھری نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رقم کی رسید کہاں ہے؟ وکیل مریم نواز نے کہا کہ عدالتی حکم  پر پاسپورٹ اور رقم جمع کرادی۔ جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ جائیداد کی دستاویز درست ہے؟ ضلع کچہری والی نہیں، ٹاؤٹ والے مچلکے تونہیں؟ وکیل مریم نواز نے کہا کہ سیف الملوک کھوکھر رکن صوبائی اسمبلی ہیں اور ان کی اپنی جائیداد ہے۔ جج امجد نذیر چودھری نے کہا کہ ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ کی تحریر میں پاسپورٹ کا لکھا ہے مگر رقم کا نہیں۔

 

Related Articles

Back to top button