پاکستانی خبریں

عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کس کے بیان نے تہلکہ مچا دیا؟ جانیے اس خبر میں

 پچھلی حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ایسی صورت حال ہے۔ ہماری جماعت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہر مسئلہ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی، چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ قائم مقام گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہماری جماعت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہر مسئلہ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ملاقات میں وزیرآباد کارڈیالوجی اسپتال کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اسپتال کو درپیش تمام رکاوٹیں دور کر کے فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، ان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ایسی صورت حال ہے، وزیراعظم سچی نیت کے ساتھ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button