پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے؟ حیران کن انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

 پچھلے چار روز میں جمہوریت کی آڑ میں کنٹینر پر جو پاکستان کے مفاد کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی ہے۔ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جارہے ہیں اور ایک دو روز میں یہ مسئلے حل ہو جائیں گے ،اسلام آباد پر سکون ہو جائے گا ، حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ٹویٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے چار روز میں جمہوریت کی آڑ میں کنٹینر پر جو پاکستان کے مفاد کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی ہے۔ وہ کسی صورت میں بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ ہندوستان یہی چاہتاہے کہ پاکستان کے عسکری اداروں پر تنقید ہو۔ ریاستی ادارے کمزور ہوں اور کشمیر کا مسئلہ پست پشت میں چلا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ موجودہ حکومت نے بڑی دانشمندی اور عقلمندی سے اس مسئلے کو ہینڈل کیا ہے ۔ مولانا جارہے ہیں ، ایک دو روز میں یہ مسئلے حل ہو جائیں گے ۔ سیاسی پارٹیاں سیاسی طریقے سے اپنا حق منواتی ہیں نہ کہ محمود اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ رکھ کے ایسا تاثر دینا چاہتی ہیں کہ جیسے ملک کے خلاف کوئی انتشار کا ماحول ہو ، مولانا جارہاہے ، اسلام آباد پر سکون ہو گا اور حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی ۔

Related Articles

Back to top button