پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا اہم نوٹی فکیشن معطل کردیا۔۔۔ پارلیمنٹ کی توقیر کے چرچے عدالت میں بھی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹی فکیشن معطل کردیا، عدالت نے سات دسمبر سے پہلے یہ معاملہ حل کر کے عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے معاملہ پارلیمنٹ میں ہی طے ہونا چاہیے اور پارلیمنٹ کی توقیر ہمارے لیے مقدم ہے،…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کا صدارتی نوٹی فکیشن معطل کر دیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے معاملہ پارلیمنٹ میں ہی طے ہونا چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینٹ پر پورا اعتماد ہے، پارلیمنٹ کی توقیر ہمارے لیے مقدم ہے اور پارلیمنٹ میں منتخب نمائندوں کو ایسے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔ عدالت نے استفسار کیا ابھی قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو کتنا وقت چاہیے، جس پر وکیل نے استدعا کی کہ چار ہفتے کا مزید وقت دے دیا جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ بھی قریب ہے آپ جلد اس کو حل کرلیں، الیکش کمیشن اس وقت تقریباً غیر فعال ہے، 7 دسمبر سے پہلے یہ معاملہ حل کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Back to top button