پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمان کے گرد مزید گھیرا تنگ، بغاوت کی کارروائی امیر جمعیت علمائے اسلام کو ہائیکورٹ تک لے پہنچی۔۔۔ اہم خبر آگئی

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کیخلاف بغاوت کی کارروائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مولانافضل الرحمان اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مولانافضل الرحمان تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں، فضل الرحمان کی تقاریرسے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ریاست کیخلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، استدعا ہے کہ عدالت فضل الرحمان کیخلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دے۔

مزید پڑھیں: مولانا کے کس اقدام کی وجہ سے سیکورٹی اداروں نے اسلام آباد میں ہائی الرٹ لگا دی ؟ تہلکہ خیز خبر

 

یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ڈی چوک اور بنی گالہ کی طرف پیش قدمی کی دھمکی پر سیکورٹی ادارے حرکت میں آگئے، ریڈ زون اور بنی گالہ کی سیکورٹی سخت کرکے رینجرز، ایف سی اور ایلیٹ اہلکاروں کے تازہ دم دستے تعینات کردئیے گئے۔

 

Related Articles

Back to top button